228

ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات قانونی قرار

امریکی عدالت نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذےکی تحقیقات کو قانونی قرار دے دیا ہے۔

امریکی عدالت کےجج نے رولنگ دی ہےکہ صدر کے مواخذے سے متعلق ڈیموکریٹس کی جانب سے انکوائری قانونی عمل ہے۔

عدالت کی جانب سے محکمہ انصاف کوہدایت جاری کی گئی ہے کہ اسپیشل کونسل نے جو خفیہ شواہد جمع کیے ہیں وہ مواخذے کی تحقیقات کرنے والوں کے حوالے کر دیے جائیں ۔

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مواخذےکی کارروائی کے لیے تحقیقاتی عمل فریب ہونے کا موقف مسترد کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں