26

ٹاؤن شپ؛ پینٹ کرتے ہوئے دوسری منزل سے گر کر مزدور جاں بحق

ٹاؤن شپ کے علاقے میں گھر جو پینٹ کرتے ہوئے دوسری منزل سے گر کر مزدور جاں بحق، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق45 سالہ لیاقت نامی محنت کش مزدور ٹاؤن شپ اے ٹو سیکٹر کے علاقہ میں گھر کی بالائی منزل پر پینٹ کر رہا تھا کہ حادثاتی طور پر نیچے گر گیا۔ لیاقت نامی مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس نے موقع پر سے شواہد اکٹھے کیے اور لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ورثا کو اطلاع کردی گئی ہے ، درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں