118

وکلاء پر عائد بڑی پابندی ختم

موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ کے وکلاء کیلئے بھی سہولت کااعلان کر دیا گیا، وکلاء پر گاؤنپہن کرعدالتوں میں پیش ہونے کی شرط ختم کردی گئی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:نیا تعلیمی سال،سرکاری سکولز کےاساتذہ پر بڑی پابندی عائد

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کی منظوری سے عدالت عالیہ میں پیش ہونے کے لئے وکلاء پر عائد گاؤن لازمی پہننے کی پابندی اُٹھا لی گئی،ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق اب 25مارچ سےموسم گرما کے اختتام تک وکلاء گاؤن نہیں پہنیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ ملتان بنچ اور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں بھی وکلاء بغیر گاؤن ہی پیش ہوسکیں گے، موسم گرما میں وکلا گاؤن کی جگہ سیاہ رنگ کا کوٹ ہی استعمال کریں گے جبکہ کوٹ کیساتھ سیاہ نکٹائی اور سیاہ پتلون پہنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں