123

ولڈ سٹی اتھارٹی کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

والڈ سٹی اتھارٹی کے ملازمین کی سُنی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملازمین کو مستقل کرنے  کی منظوری دیدی۔مزید خبریں:جناح ہسپتال میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے گورنر کا احسن اقدام

  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین پہلے سے زیادہ لگن اور محنت سے فرائض سرانجام دیں گے، ان میں عدم تحفظ کا احساس ختم ہوگا، والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجابکے دیگر شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھنے سے دیگر شہروں میں تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ یہ اقدام سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا، تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے شعبہ کو ترقی دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں