128

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تاجروں کو کھری کھری سنا دیں

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود   کا کہنا ہے کہ جو ٹیکس دے گا وہی کاروبار کرسکے گا، کسی ٹیکس نادہندگان کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔مزید خبریں: تاجروں نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی

اہلیان کوٹھا پنڈ ملک برادرز محمد حفیظ اور الیاس لاڈا کی جانب سے سعید جعفری کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بننے کی خوشی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن سرکار جو فیصلے لے رہی ہے وہ قوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ملک کی اس وقت جو صورت حال ہے وہ پچھلی حکومتوں کا نتیجہ ہے،لیکن عوام نے گھبرانہ نہیں انشااللہ ہم سرخروں ہوں گے،ملکی سیاسی صورتحال کے سوال پر وفاقی وزیر شفقت محمود بولے سیاست پر بات نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں