قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا نام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ (ایل سی جی) کے نان اٰنرز بورڈ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ہوم آف کرکٹ کہلانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ (ایل سی جی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کی دنیا کے چند بڑے کھلاڑیوں کا نام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے آنرز بورڈ پر درج نہیں ہو سکا، ایل سی جی نے نان آنرز بورڈز کی ٹیم میں جن گیارہ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔