189

وزیر صحت کا 15 ہزارخالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

حکمہ صحت سے بے روزگار پیرا میڈیکس کیلئے زبردست خوشخبری آگئی، وزیر صحت یاسمین راشد نے 15 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کردیا۔یہ بھی لازمی پڑھیں:مضر صحت پلاسٹک بوتلیں تیار کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

پی سی ہوٹل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صحت کے دونوں محکموں میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس کی کمی دور کر رہے ہیں، ٹیچنگ کیڈر، سپیشلسٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی اور ترقیاں دے رہے ہیں، اڑھائی ہزار نرسز کی بھرتیوں پر کام چل رہا ہے۔

وزیر صحت یاسمین راشد نے مزید کہا کہ 5 اپریل سے پیرا میڈیکس کی 15 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہوگا جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں