218

وزیر اعلی پنجاب تمام ڈویژنل کمشنرز کو بڑی دھمکی دے دی

وزیر اعلی پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو فیلڈ میں جا کراداروں اوردفاتر کے دورے کرنے کی تاکید کر دی، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی والے افسران کوان کےعہدوں سے فارغ کردیا جائے گا۔مزید خبریں:پنجاب حکومت کا ایک اور اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلی آفس سےجاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام دویژنل کمشنرز کوکہا گیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر سے باہر نکلیں اور مختلف اداروں کے دورے کریں، جن میں تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کی چیکنگ کواولین ترجیح دیں۔ وزیر اعلی نے تمام ڈی سی اور اے سی کی کارکردگی کا بھی کمشنرز کوجائزہ لینے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، انہیں دوروں کے دوران مسائل کی نشاندہی اورحل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلی نےکہا کہ صوبائی سیکرٹریز سے متعلقہ مسائل بارے محکموں کو آگاہ کیا جائے، جبکہ پندرہ روز بعد کمشنرز اپنے دوروں کی ایک جامع رپورٹ بھی تیار کریں جسے وزیراعلی آفس بھجوایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں