229

وزیر اعظم 22کروڑ عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں

وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اس انداز میں اجاگر کرنا عمران خان کا ہی کریڈٹ ہے، پاکستان نے بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا، اب حل نکالنا ہوگا۔مزید خبریں:سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی کل نیب میں پیشی

 وزیراطلاعات اسلم اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملکی مفادات پر دوٹوک اور واضح موقف اختیار کیا، وزیر اعظم 22کروڑ عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں، ثابت ہوا کہ شخصیت سچی ہو تو پرچیوں کی ضرورت نہیں رہتی۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نےعمران خان کے دورہ امریکہ کو انتہائی اہمیت دی ہے، خارجہ محاذ پر پاکستان تیزی سے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی امریکی صدر سے با مقصد با ت چیت اہمیت کی حامل ہے، عمران خان کا امریکہ میں شاندار استقبال قابل فخر ہے، سیاسی مخالفین اب کس منہ سے تنقید کریں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں