159

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ایک بار پھرمعطل

 وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا ٹوئٹر نے اکاؤنٹ ایک بار پھر معطل کردیا گیا، ٹوئٹر کی جانب سےگزشتہ شب شہباز گل کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔یہ بھی لازمی پڑھیں:ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک ماہ قبل انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےترجمان شہباز گل کا ٹوئٹر نے گزشتہ شب اکاؤنٹ معطل کردیا، شہباز گل کاکہنا تھاکہ میرا اکاؤنٹ ٹوٹیر انتظامیہ کی جانب سے جزوی طور پرمعطل کیا گیا ہے،ٹوٹیر اکاؤنٹ مریم نواز کی شکایت پر معطل کیا گیا ہے،میں نے ٹوٹیر انتظامیہ کو بتایا ہے کہ نواز شریف قیدی ہے اور ان کی معلومات دینا میری ذمہ داری ہے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نےدعویٰ کےساتھ کہا کہ مریم نواز نے شکایت کی ہے کہ نواز شریف کی صحت کی معلومات شئیر کی جا رہیں ہیں،واضح رہےاس سے قبل ان کا ٹوئٹر کاؤنٹ ہیک ہواتھا،ٹوئٹر سے منسلک ای میل بھی کسی نے ہیک کرلی جس کے باعث اکاؤنٹ کو ریکور کرنا مشکل ہوگیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں