102

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری شریک ہونگے، اجلاس میں کوڈ کریمنل پروسیچر میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی، پنجاب فاریسٹ پالیسی 2019 کو بھی زیر بحث لایا جائے گا، پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے ترامیم پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں جنگلی حیات کے تحفظ کے علاقوں کو محفوظ بنانے کا ڈرافٹ بھی زیر غور ہوگا، اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں