21

وزیراعظم پی ایس ایل 7 کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھیں گے

وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل 7 کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھیں گے، کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان خصوصی کی آمد کی تیاریاں شروع کردیں۔

وزیراعظم عمران خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں دیکھیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیزراجا نے وزیراعظم کو فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔

کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے رابطے میں ہیں اوروہاں سے مثبت اشارے ملنے کے بعد وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں، ان کی کپتانی میں پاکستان نے1992میں ورلڈ کپ جیتا تھا, پی ایس ایل7 کا فائنل 27 فروری کوکھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں