149

’’وزیراعظم نے بھارتی ونگ کمانڈر کو واپس بھیجنے میں جلدبازی کی‘‘

 سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی فوری رہائی پر تحفظات کا اظہار کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی ونگ کمانڈر کوئی مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا پاکستانیوں پر بمباری کرنے آیا تھا، علم نہیں خان صاحب نے رہا کرنے میں جلد بازی کیوں کی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:پنجاب بھر کے کئی علاقوں میں دھند کے ڈیرے

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو میں کہا کہ مشکل حالات میں ایک ساتھ کھڑے ہیں، مگر میری ذاتی رائے ہے کہ وزیراعظم نے بھارتی ونگ کمانڈر کو واپس بھیجنے میں جلدبازی کی۔ بھارتی پائلٹ یہاں کوئی مٹھائی بانٹنے نہیں بلکہ پاکستانیوں کو شہید کرنے آیا تھا، بہتر ہوتا اگر بھارتی ونگ کمانڈر کو تھوڑی دیر روکتے تاکہ ہندوستان گڑگڑاتا تو سہی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کم از کم سعودی عرب یا یو اے ای کا وزیر خارجہ آتا تو ہی ونگ کمانڈر کو چھوڑا جاتا، علم نہیں خان صاحب کو ونگ کمانڈر کو چھوڑنے کی کیا جلدی تھی۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جہاں تک یکجہتی دکھانے کا تعلق ہے تو پارلیمنٹ اور عوام نے یکجہتی دکھائی، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ 48 گھنٹے میں ہی بغیر مشورہ کیے ہی فیصلہ کرلیا جائے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:’’وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اُٹھائیں‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں