194

وزیراعظم عمران خان کی مرغی پال اسکیم ناکام ہوگئی

 غربت مٹانے کا پی ٹی آئی حکومت کا پہلا منصوبہ ہی ناکام ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں محکمہ لائیو اسٹاک کی مرغی پال اسکیم آئندہ مالی سال کے آغازتک ملتوی کردی گئی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:بچوں کے اغوا میں اضافہ، پولیس ماؤں کے لخت جگر بازیاب کرانے میں ناکام

محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مرغی پال اسکیم پنجاب میں مؤخرکردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق 1200 روپے میں ایک مرغا اور 5 مرغیوں پر مشتمل سیٹ ملنا تھا، تاہم مرغیاں اور مرغے کم اور درخواست گزار زیادہ ہو گئے تھے۔
حکمہ لائیواسٹاک ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ مرغی پال اسکیم اب نئے مالی سال سے نئی منصوبہ بندی کے ساتھ شروع کی جائے گی اگر اس اسکیم کو جاری رکھا گیا تو جولائی سے مرغی پال اسکیم کا سیٹ 1200 کی بجائے 850 روپے میں دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افریقی ممالک سے متاثر ہو کر پاکستان میں مرغی پال اسکیم شروع کی تھی مگر اسکیم سے مستحق افراد مناسب فائدہ نہیں اٹھا سکے، شکایات ملنے پر اس ا سکیم کو روک دیا گیا ہے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:پرائز کنٹرول کمیٹی سبزیوں کا معیار بہتر کرنے میں ناکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں