265

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزراء پر بڑی پابندی لگادی

 وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے صوبائی وزراء کو ایک سے زائد گاڑیاں استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ اضافی گاڑیاں استعمال کرنے والے وزراء سے محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی کو گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:پنجاب کی بیوروکریسی سابقہ لیگی حکومت کی خامیاں ڈھونڈنے میں لگ گئی

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ملنے والی ہدایات میں حکم دیا گیا ہے کہ پنجاب کا کوئی بھی صوبائی وزیر ایک سے زائد سرکاری گاڑی استعمال نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم کے احکامات پر حکومت پنجاب سے باقاعدہ ایک رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ جس میں وزراء کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں