284

وزیراعظم عمران خان آج نئی ٹرین کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والے نئی ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:فیصل آباد چیمبر کے زیراہتمام فیصل آباد ایکسپو 2019 کا افتتاح

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سہہ پہر ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والے نئی ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، جناح ایکسپریس 31 مارچ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی, وی وی آئی پی ٹرین میں ٹی وی،وائی فائی،بیڈنگ,  ریسٹورنٹ، ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگرسہولیات ہوں گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم کو پنجاب کے انتظامی امور سے متعلق صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی آمدکےپیش نظر لاہور ریلوے سٹیشن کا پلیٹ فارم نمبر2پرسیٹج لگ گیا، جناح ایکسپریس کودلہن کی طرح سجادیاگیا، ریلوے  سٹیشن کے اطراف ریلوے اور پنجاب پولیس کے اہلکارتعینات کردیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں