137

نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو کل طلب کرلیا

سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ ایم این اے مسرت آصف خواجہ اور بیٹا خواجہ اسد آصف کو گزشتہ ہفتہ طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے تاہم نیب نے دونوں کو کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کےمطابق سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر اوران کے بھائی نوید اختر کو بھی طلب کیا گیا ہے، کینٹ ہاؤسنگ سکیم کے ڈویلپر زاہد مقبول اور شاہد مقبول کو بھی نیب نے طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کیخلاف کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے،متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں