132

نیب لاہور میں ایک مرتبہ پھر ڈس انفیکشن اسپرے کیا گیا

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر کورونا وبا کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نیب لاہور بیورو کو ایک مرتبہ پھر ڈس انفیکشن اسپرے کے ذریعے جراثیم سے پاک کردیا گیا۔

نیب حکام کے مطابق نیب بلڈنگ میں تمام انویسٹی گیشن افسران کے دفاتر اور انٹرویو رومز کو جراثیم کش اسپرے سے دھویا گیا، نیب لاہور حکام کی جانب سے کوونا وبا کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی آفیسر و اہلکار کو بغیر ماسک و سینی ٹائزر استعمال کئے دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

نیب لاہور میں 100 سے زائد افسران اور دیگر سینکڑوں اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جن کی حفاظت کے اقدامات یقینی بنانا نیب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں