236

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں گھر لینے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

 بے گھر لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم آئندہ تین ماہ کے اندر لاہور میں شروع کردی جائے گی، منصوبے کے خدوخال طے کرنے کے لیے 7 کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔مزید خبریں:ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت روکنے کیلئے ریلوے انتظامیہ حرکت میں آگئی

لاہور میں ہاؤسنگ منصوبے کے لیے تین جگہیں فائنل کرلی گئی ہیں، برکی روڈ، فیروز پور روڈ اور وحدت روڈ پر ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا، ہاؤسنگ منصوبے کے خدوخال طے کرنے کے لیے 7 کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وحدت روڈ پر فلیٹس بنائے جائیں گے جبکہ برکی اور فیروز پور روڈ پر تین سے پانچ مرحلہ کے گھر بنائے جائیں گے، منصوبے کی ابتدائی بریفنگ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں