190

نورانی مزار کے قریب بس حادثہ، ایک جاں بحق ، 18 زخمی

بلوچستان کے شہر حب میں نورانی مزار کے قریب بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حب میں نورانی کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال حب منتقل کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے 19 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول اسپتال، حب منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی شخص دم توڑ گیا، جبکہ دیگر زخمی زیر علاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ حب میں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی کے سردخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں