165

نواز شریف کی روبکار کوٹ لکھپت انتظامیہ کو موصول

نواز شریف کی روبکار کوٹ لکھپت انتظامیہ کو موصول ہوگئی ہے، جیل عملہ روبکار پر دستخط کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

سابق وزیراعظم کو رہائی کا پروانہ مل گیا، میاں نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے العزیز ریفرنس کیس میں عبوری ضمانت کی روبکار سروسز اسپتال پہنچادی گئی جس پر نواز شریف نے دستخط کر دیے۔

نواز شریف کو اب کسی بھی وقت شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی انسانی بنیادوں پر منگل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے عبوری ضمانت کے لیے 20، 20 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں