114

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی کی ابتدائی تشخیص ہوگئی

 سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی کی ابتدائی تشخیص ہوگئی، اُنہیں خون کے خلیوں میں ٹوٹ پھوٹ کا امیون تھرمبوسائیٹوپینیا  مرض لاحق ہے۔مزید خبریں:’’نوازشریف نے بیرون ملک علاج کی خواہش ظاہر نہیں کی‘‘

سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت میں بہتری آنے کے بعد طبیعت ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی، پلیٹ لیٹس کی تعداد  صرف 7 ہزار رہ گئی، ڈاکٹرز نے دوبارہ پلیٹ لیٹس لگانے کا فیصلہ کیا۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف  کے پلیٹ لیٹس کی کمی کی ابتدائی تشخیص ہوگئی جس کے بعد اُن کا باقاعدہ علاج شروع کردیا گیا،  نوازشریف کو مختلف ٹیسٹوں کیلئے آج  پی کے ایل آئی لے جایا جائے گا جہاں ان کے بون میرو ٹیسٹ ہونگے، ٹیسٹ کے بعد نواز شریف کو دوبار سروسز ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

کراچی سے خصوصی طور پر بلوائے گئے ڈاکٹر  طاہرشمسی کے چیک اپ کے بعد نواز شریف کے مرض کی ابتدائی تشخیص ہوئی، ڈاکٹروں کے مطابق ان کو لاحق مرض کا علاج انجکشنز اور ٹیبلٹس سے ممکن ہوسکتا ہے، نواز شریف کے علاج کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کا آج دوبارہ اجلاس ہوگا، ڈاکٹر طاہر شمسی آج لاہور میں قیام کریں گے۔

کل رات مریم نواز کو والد کی عیادت کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا، ملاقات میں دونوں آبدیدہ ہوگئے، مریم نواز کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرلیا گیا تھا، آج صبح انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔مزید خبریں:نیب نے نوازشریف کےعلاج میں کوتاہی کا الزام مستردکردیا

واضح رہے کہ پیر کے روز پلیٹ لیٹس کی مقدار دو ہزار ہونے پر 6 رکنی میڈیکل بورڈ کی ایڈوائز پر میگا یونٹ لگا دیا گیا تھا جس سے نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی تعداد 25 ہزار تک بڑھ گئی تھی، ڈاکٹرز نے بون میرو سپریشن، آٹو امیون ڈیریز سمیت مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سینئر پروفیسرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کے ساتھ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سیکرٹری سپیشلائزد ہیلتھ بھی سروسز ہسپتال پہنچے اور علاج معالجے کا جائزہ لیا،میڈیکل بورڈ میں شامل پروفیسرز نے نواز شریف کی صحت کی بحالی کیلئے وائس چانسلرز سے بھی مشاورت کی اور ایڈوائس لی۔

دوسری جانب نیب حکام کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کردی،   نواز شریف کی وی وی آئی پی وارڈ کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنےکا بھی حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں