پرائمری ہیلتھ کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بھی تبادلوں پرپابندی عائد کر دی، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال، پابندی کااطلاق 14 ستمبر تک ہوگا۔مزید خبریں:’’اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کیخلاف احتجاج کرے گی‘‘
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے بھیلاہور سمیت پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں تبادلوں پر پابندیعائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز کے پرنسپل اور ایم ایس صاحبان کو پابندی کے اطلاق سے آگاہ کر دیا گیا، پابندی 14 ستمبر تک عائد رہے گی۔
اس عرصہ کے دوران کسی بھی قسم کے تبادلوں کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، پابندیدو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل محکمہ پرائمری ہیلتھ بھی تبادلوں پر پابندیعائد کر چکا ہے۔