لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے، پانچ لاکھ سے زائد امیدواروں کی نگرانی کیلئے پانچ ہزار اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔یہ بھی لازمی پڑھیں:ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے پالیسی بنانے کا حکم
میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے، لاہور بورڈ نے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لیں، رواں سال میٹرک امتحان میں پانچ لاکھ سے زائد طلبا شرکت کریں گے جن کیلئے 821 امتحانی سنٹرز بنا دیئے گئے ہیں۔
چیئرمین بورڈ چوہدری محمد اسماعیل کا کہنا ہےکہ بورڈ کے پاس امتحانی ذمہ داریوں کے لئے عملے کی تعداد پوری ہے، لاہور بورڈ اپنے تمام معاملات اور امتحانی ذمہ داریاں متعلقہ قوائد وضوابط کے مطابق سرانجام دے گا۔