173

میاں نواز شریف کو وطن واپس لانے کی تیاریاں

ابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا معاملہ، وزیراعظم نے نوازشریف کی ضمانت کینسل کروانے کے لئے ہدایات جاری کردیں۔

مزید خبریں:( ق) لیگ نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں
سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے پنجاب حکومت نے تیاری شروع کر دی ہیں، وزیراعظم کی جانب سے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ نامکمل رپورٹس اور سابق وزیراعظم کی لندن میں ہوٹلنگ کو بنیاد بنایا کر کیس عدالت میں لیجایا جائے اور انہیں واپس لانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے-

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جو میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گئیں ہیں انہیں حکومت نے نامکمل قرار دیکر ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہے اور جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹس پر بھی کئی اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے محکمہ صحت اور داخلہ معاملے پر مکمل ہوم ورک کرکے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات دی ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں