مہنگائی، مہنگائی، مہنگائی، ہر طرف ایک ہی دہائی.

مہنگائی، مہنگائی، مہنگائی، ہر طرف ایک ہی دہائی.

شیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور۔8سبزیوں اور 9پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ایک ہی روز میں ٹماٹر 25روپے مہنگے ہوکر 195روپے کلو مقرر۔مٹر 10روپے، کریلے، پالک 5روپے، میتھی، بینگن، پھول گوبھی اورکھیرے 3روپے مہنگے ہوئے۔پھلوں میں سیب کالا کولو 5روپے، پپیتا 10، کھجورایرانی 15، انگورسندرخانی کی قیمت میں 12روپے کا اضافہ۔اناربدانہ اور ناشپاتی 10روپے، امرود 5روپے کلو اور کیلا درجہ اول 5روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔اوپن مارکیٹ میں ریٹ لسٹوں کے برعکس زیادہ دام وصول کئے جا رہے ہیں۔

خریداروں نے مہنگائی کا شکوہ کیا اور انتظامیہ کی کارکردگی سے نالاں نظر آئے۔

پولٹری مصنوعات میں برائلر گوشت  6 روپے سستا  ہوکر 366روپے فی کلو ہوگیا جبکہ فارمی انڈے 239 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں