88

مون سون میں 10 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جیز نے رواں سال 10 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کردی  جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا،  چیئرمین این ڈی ایم اے نے قبل از وقت سروے مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق لارنس روڈ پر چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی زیر صدارت نیشنل پری مون سون کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس  میں ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد عمر،چیف  میٹرولوجسٹ پاکستان سمیت دیگر افسروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، کانفرنس میں آئندہ مون سون سیزن میں متوقع بارشوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا، مون سون کانفرنس میں آئندہ مون سون میں دس فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔جناح ہسپتال میدان جنگ بن گیا،مریضوں میں خوف وہراس

 چیئرمین این ڈی ایم اے نے فلڈنگ ایریا کا قبل ازوقت سروے مکمل کرانے اور مون سون سے قبل حفاظتی مشینری کو چیک کرنے کی ہدایات دیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دس فیصد زائد بارشیں ہوں گی، لاہور میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر کانفرنس میں طارق فاروقہ، نثار احمد ثانی، حمید اللہ ملک، احمد حسین رانجھا سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ، ایک دن میں153 افراد جاں بحق

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرمیں آندھی ، گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش برسنے کا امکان ہے، آج باغوں کے شہر لاہور کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی  اور کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ  رہنےکا امکان ہے، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 42 فیصد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شہر کا موسم خشک رہے گا۔10سال میں چار بڑے واقعات رونما ہونے کا خطرہ ہے، خوفناک انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں