159

مون سون بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشسےموسم خوشگوارہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مون سون بارشوں کا سلسلہ اگست تک جاری رہے گا۔مزید خبریں:’’بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے‘‘

لاہور میں صبح سویرے ہونے والی تیز بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے، بارش کے بعد سے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے آج رات کو شہرمیں مزید بارش کی نوید بھی سنا دی۔

بارش نے ہفتہ وار چھٹی کا لطف دوبالا کردیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا جبکہ موسم کی مناسبت سے روایتی کھابوں کی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیا۔

بارش نے جہاں شہر میں جل تھل ایک کردیاوہیں متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ جگہ جگہ پانی جمع ہونےسے مون سون کی “بھر پور” تیاریوں کا پول بھی کھل گیا، بارش سےشہر کی سبزی منڈیاں گندگی، کیچڑ اور تعفن کی آماجگاہ بن گئیں۔مزید خبریں:24 گھنٹوں میں تیزبارش کا امکان، محکموں کو ہائی الرٹ جاری

جولائی میں شروع ہونے والےمون سون کے پہلے سپیل میں بارشیں نسبتا کم ہیں، جبکہ اٹھارہ جولائی سے لاہور میں موسلادھار بارشیں ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں