125

مولانا فضل الرحمان کا 19 ستمبر کو آزادی مارچ کا فیصلہ

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے آزاد کشمیر میں 19 ستمبر کو آزادی مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کے علماء کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف 19 ستمبر کو مظفر آباد میں آزادی مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا دورانِ اجلاس کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جے یو آئی ف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں