بھارت کی ریاست اترپردیش میں روس کے اشتراک سے تیار شدہ کلاشنکوف رائفل فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے اترپردیش کے قصبے امیٹھی میں اے کے203 کلاشنکوف رائفل فیکٹری کا افتتاح کیا۔
بھارتی وزیراعظم نے اس موقع پر روسی صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ ادیتیاناتھ کا کہنا تھا کہ اب ساڑھے سات لاکھ اے کے203 رائفلز ہمارے جوانوں کے ہاتھوں میں ہوں گی