26

ملک کے میدانی علاقے شدیددھند کی لپیٹ میں

ملک کے میدانی علاقے شدیددھند کی لپیٹ میں ۔حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ,موٹروے ایم 2لاہور سےشیخوپورہ تک بند۔شدیددھند کےباعث موٹروے ایم ون کوپشاور سے رشکئی تک بند کردیاگیا.

دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ رات ایک بج کر 15 پر بند کر دی گئی جبکہ صبح پانچ بج کر 45 پر موٹروے ایم تھری کولاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے ۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے مسافروں کی حفاظت نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے،روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔

 موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ  روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں،موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے معلومات لے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں