167

ملتان روڈ سبزی منڈی مسائلستان بن گئی

چرے کے ڈھیر، تعفن کا بسیرا، کیچڑ سے لت پت راستے اور آمدرورفت محدود، ملتان روڈ سبزی منڈی مسائلستان بن گئی، ضلعی انتظامیہ کے دعوے اور اعلیٰ افسران کے دوروں کے باوجود طویل عرصے سے مسائل جوں کے توں، آڑھتی اور سبزی فروش منڈی کی حالت کے باعث حکومت سے نالاں ہیں۔

مزید خبریں:شاہدرہ میں پٹرول پمپ پر آ گ لگ گئی
ہمارے ہاں سبزیاں گندگی اور جوتے خوبصورت دکانوں میں فروخت کیے جاتےہیں، اسکی بہترین مثال ملتان روڈ سبزی منڈی ہے، جہاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراور کیچڑ موجود ہے، ملتان روڈ سبزی منڈی شہر کی اہم سبزی منڈی ہے مگر اسکی حالت زار بدل نہ سکی، گزشتہ کئی سالوں سے منڈی کے اطراف کی ٹوٹی سڑکیں تو یہاں کے آڑھتیوں اور سبزی فروشوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پختہ کرا لیں لیکن صفائی کے ناقص انتظامات اس منڈی کا مقدر بن چکےہیں، گزشتہ دنوں شہر میں ہونے والی بارش کے باعث ملتان روڈ سبزی منڈی کی سڑکوں پر کیچڑ جمع ہے، جس سے نہ صرف آڑھتی اور سبزی فروش پریشان ہیں بلکہ یہاں آنے والے شہری بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

ملتان روڈ سبزی منڈی کے صدر ملک شرافت کھوکھر اور دیگر آڑھتیوں، سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں بنوائیں، جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے منڈی کی حالت کو بہتر کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

ملتان روڈ سبزی منڈی کی حالت کو دیکھ کر با آسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی منڈی کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لیے کس حد تک سنجیدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں