162

مریم نواز کا حمزہ شہباز کو خراج تحسین

 نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو ٹویٹ کے ذریعے خراج تحسین کہتی ہیں حمزہ شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، شریف خاندان کو حمزہ شہباز پر فخر ہے۔حمزہ شہباز شریف کی  گرفتاری کو ایک سال مکمل

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت میں ایک سال ہوگیا اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی کزن نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مشرف دور میں بھی حمزہ شہباز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

مریم نواز کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی بیٹی سماویہ اپنے والد کی جدائی میں انہیں یاد کرتی ہوگی لیکن یاد رکھو کہ اللہ تعالی صبر کرنے والوں کو اجر ضرور دیتا ہے جبکہ شریف خاندان کو حمزہ شہباز پر فخر ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں