114

مریم نواز نے بڑا اعلان کردیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جلسہ کی اجازت نہ ملنے اور کارکنوں کی گرفتاری پر کہا ہے کہ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتےکیوں ہو؟ عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟ کہتے تھے آؤ کنٹینر دوں گا، میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو؟مزید خبریں:لیگی رہنماؤں نے جج ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

 نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز   نےعوامی جلسے کے انعقاد پرحکومتی پابندی مسترد کردی،اجازت نہ ملنے کےباوجودمنڈی بہاؤ الدین میں میدان سجانے کا اعلان کردیا, کہتی ہیں کہ  روک سکتے ہو تو روک کر دکھاؤ، حکومت کواصل خطرہ نواز شریفکے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا خوف ہے۔

ذرائع کے مطابق  مریم نواز کارکنان کے ہمراہ  ریلی کی صورت میں آج سہ پہر تین بجے جاتی امراء رائیونڈ سے منڈی بہاؤالدین جلسہ کیلئے روانہ ہونگی، متعلقہ حلقوں کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزمختلف مقامات پر ان کا استقبال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں