103

محکمہ ایکسائز نے عوام پر نیا ٹیکس بم گرانے کی تیاری کرلی

 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر پراپرٹی ٹیکس لگانے کے لئے رولز کی تیاری مکمل کر لی۔مزید خبریں: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

  محکمہ ایکسائز نے یہ رولز منظوری کے لئے محکمہ قانون کو ارسال کر دیئے، اس قانون کے تحت بڑی شاہراہوں پر قائم پراپرٹی پر ٹیکس لگایا جائے گااور یہ ٹیکس محکمہ ایکسائز وصول کرے گا، حکومت پنجاب فنانس ایکٹ 2019ء کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

محکمہ ایکسائز کاکہنا تھاکہ بڑی شاہرا ہوں پر پراپرٹی ٹیکس کی شروعات سے محکمہ ایکسائز کو ریونیو حاصل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں