لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقہ میں باپ نے بیٹے سے ملکر غیرت کے نام پر 18 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا ابتدائی طور پر اہل خانہ نے بیان دیا کہ شمع کو ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر قتل کیا ہے۔ تاہم جب اہل خانہ کے بیانات قلمبند کیے گئے تو پتہ چلا کہ شمع کو اس کے والد ذولفقار اور بھائی نے اہل خانہ سے مشورہ کر کے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شمع کے کسی نوجوان سے تعلقات تھے اہل خانہ کے منع کرنے کے باوجود شمع اس لڑکے سے ملتی تھی جس پر گزشتہ روز اس کے والد اور بھائی نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ لاش کارروائی کے لئے مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے۔
