85

مائننگ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے خوشخبری

مائننگ میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے محکمہ معدنیات کا اہم اقدام، مائننگ کے پٹہ جات کے متعلق تمام معلومات اب آن لائن میسر ہوں گی۔

مزید خبریں:برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ
محکمہ معدنیات کا اہم اجلاس سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی مائنز اینڈ منرلز ظفر جاوید، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل کے علاوہ اہم افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیامائننگ کے پٹہ جات کے متعلق تمام معلومات آن لائن فراہم کی جائیں تاکہ پٹہ لینے کے خواہشمند پارٹیوں کوآسانی ہے۔سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز نے جی آئی ایس پر مبنی آن لائن ڈیٹا بیس کی جلد سے جلد تکمیل کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے پٹہ جات حاصل کرنےکی درخواستیں بھی عنقریب اپلیکیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن جمع کروائی جا سکیں گی۔اجلاس میں نمک کے ٹھیکوں کی موجودہ پالیسی کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری معدنیات نے کہا کہ سالٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئےمنظم پالیسی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں