173

لڑکی نے 20 انجیکشن لگواکر ہونٹوں کا نقشہ بگاڑدیا

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ایک 22 سالہ لڑکی نے بڑے ہونٹ کی خواہش میں اپنے ہونٹوں پر 20  انجیکشن لگوا لیئے۔

اینڈریا نامی 22 سالہ لڑکی نے بڑے ہونٹوں کی خواہش کی وجہ سے 20 ویں مرتبہ انجیکشن لگوانے کے بعد اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو کہ وائرل ہوگئی ہے۔

اینڈریا نے سب سے پہلے 2018 میں اپنے ہونٹ بڑے کروانے کے لیے انجیکشن لگوائے تھے جس کے بعد انہیں انسٹاگرام پر مقبولیت حاصل ہوئی۔

انہوں نے اپنے ہونٹوں کو بڑا کروانے کے لیے اب تک بے شمار پیسے خرچ کیے ہیں ۔

اینڈریا نےکہا کہ مجھے اپنے ہونٹ کی یہ نئی تبدیلی بے حد اچھی لگ رہی ہے اور میں نئے ہونٹوں کے ساتھ بہت خوش ہوں کیونکہ یہ بہت بڑے ہیں۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ انجیکشن لگوانے کے بعد مجھے 2 سے 3 روز تک کھانا کھانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں