165

لاہور پولیس کا موبائل چوری روکنے کیلئے نئی ایپ بنانے کا فیصلہ

 لاہور پولیس نے موبائل فونز چوری روکنے کے لیے ” سٹولن ایپ ” بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ نئی موبائل ایپلی کیشن میں دکانداروں کو شامل کیا جائے گا۔یہ بھی لازمی پڑھیں:آشیانہ سکینڈل کیس، شہباز شریف فرد جرم کیلئے عدالت طلب

 پولیس کے شعبہ سی آر او نے شہریوں کے لیے نئی موبائل ایپ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایپ کی مدد سے موبائل فونز کی چوری اور ڈکیتی روکنے میں مدد ملے گی۔ نئی موبائل ایپلی کیشن میں صرف دکانداروں کو شامل کیا جائے گا۔ سی آر او برانچ موبائل سٹولن کے نام سے موبائل ایپ تیار کر رہی ہے۔ ایپ میں ہال روڈ ، حفیظ سینٹر سمیت دیگر بڑی مارکیٹس کے تاجروں کو شامل کیا جائے گا۔ تاجروں کے نام اور شناختی کارڈ کے نمبر اس ایپ میں شامل کیے جائیں گے۔

 دکاندار، ایپ میں موبائل خریدنے یا فروخت کرنے والے شخص کی تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی لوڈ کریں گے۔ اسی طرح دکاندار موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر بھی سٹولن ایپ میں اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں