220

لاہور میں جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن کامیاب

پی کے ایل آئی میں لیور ٹرانسپلانٹ کا پہلا کامیاب آپریشن ، ڈونر اور مریض دونوں صحت یاب ، وزیر صحت یاسمین راشدنے کہا ہے کہ کامیاب ٹرانسپلانٹ جگر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:موسم بہار کی آمد کے سلسلہ میں محفل مشاعرہ

پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ لاہور میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب ہوگیا۔ لیور ڈونر اور مریض دونوں صحت یاب ہیں۔ لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن سرجن فیصل ڈار نے کیا۔پاکستان میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغازجگر کے مرض میں مبتلامریضوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کرانے کے خواہاں مریضوں کواب لاکھوں روپے خرچ کرکے علاج کے لئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کےصدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنی  ٹویٹ میں جگر کی کامیاب پیوندکاری پر مسر ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں جگرکی کامیاب پیوند کاری کی بڑی خبرملی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:پرائز کنٹرول کمیٹی سبزیوں کا معیار بہتر کرنے میں ناکام

انہوں نے کہا کہ پی کےایل آئی میں غریب مریضوں کا سو فیصد مفت علاج ہوگا،اس منصوبےکےثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔اب پاکستان کےعوام کوبھی اپنےملک میں جگر کی پیوندکاری کےعلاج کی سہولت میسرآگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں