101

لاہور میں بارش سے موسم سہانا، مزید بادل برسنے کا امکان

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔مزید خبریں:ہلیہ تشدد کیس، محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

رم جھم نے لاہور کا موسم سہانا بنا دیا، موسم کے بدلتے تیور اور رنگین نظاروں نے فضا کی دلکشی میں بھی اضافہ کردیا، جہاں رنگ برنگے پھولوں کی خوشبو نے ماحول کو تروتازہ کیا، وہیں بادلوں اور بارش کے تڑکے نے شہریوں کے مزاج کو بھی رنگین بنا دیا۔

لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کیا وہیں وقفے وقفے سے ٹپکتی بوندوں سے گرمی بھاگ گئی۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ اکتوبرکے پہلے ہفتے میں ہونے والی بارشوں سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئے گی جبکہ یہ بارشیں موسم سرما کی نوید بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں