265

لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کب بحال ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

 پاک بھارت کشیدگی کے باعث آج تیسرے روز بھی لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے، سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن 6 بجے بحال کردیا جائے گا۔یہ بھی لازمی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے

گزشتہ تین روز سے پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور سمیت پاکستان بھر کے ائیر پورٹس پروازوں کیلئے بند ہیں، جس کی وجہ سے بیرون ملک جانے اور پاکستان آنے والے مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، سول ایوی ایشن نے مسافروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ لاہور ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن آج شام 6 بجے تک بحال کردیا جائے گا۔  

واضح رہے کہ 27 فروری بھارت کی جانب سے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا، جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہوئے اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جسے جذبہ خیر سگالی کے تحت آج رہا کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں