26

لاہورمیں شدید سردی کی لہر، آج رات درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر سکتا ہے

 محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج رات لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ 

لاہور سمیت پنجاب کے شمالی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر نے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور صبح کے وقت کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔اگلے 24 گھنٹوں میں سرد ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا اور میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں