لاہورمیں آلودگی نے لمبی چھلانگ لگا دی

لاہورمیں آلودگی نے لمبی چھلانگ لگا دی

چند روز کے وقفے کے بعد لاہور میں اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس پھر 3سو کی سطح سے تجاوز کرگیا،370اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس کےساتھ لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں سرفہرست آگیا۔ماہرین کے مطابق یہ صورتحال انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے جس سے بچنے کے لیے خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔شہرمیں سب سے زیادہ ائیرکوالٹی انڈیکس شاہدرہ کے علاقے میں444 ریکارڈکیا گیا جبکہ گلبرگ کے پوش ایریا میں آلودگی کاتناسب 440ریکارڈ کیا گیاآج بھی تمام دن موسم خشک رہا جبکہ آنے والے دنوں کے دوران بھی بارش ا مکان نہیں ہے۔