96

لاہور، تشدد سے ہلاک خاتون کا بیان سامنے آ گیا

پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شوہر کے تشدد سے ہلاک ہونے والی خاتون کا مرنے سے پہلے کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔

پولیس کے مطابق کرن شوہر کے مبینہ تشدد سے 4 روز پہلے جاں بحق ہوئی تھی۔مقتولہ نے مرنے سے قبل اپنے دیے گئے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اس کا شوہر کامران اس پر پائپ اور ڈنڈوں سے تشدد کرتا تھا۔

اس نے پولیس کو بتایا کہ کامران نے اسے برتن بھی مارے، تشدد کے بعد وہ چیختی رہتی تھی لیکن کوئی بچانے نہیں آتا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: خواتین پر تشدد کی روک تھام اور آگاہی کا عالمی دن

پولیس نے واقعے کا مقدمہ کرن کے شوہر کامران کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ ہربنس پورہ میں درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں