165

قومی کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹنگ کا شیڈول جاری

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے کھلاڑیوں کو کوویڈ ٹیسٹنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ، لاہور، راولپنڈی ، پشاور اورکراچی میں 22 جون کو کھلاڑیوں کی پہلی ٹیسٹنگ ہوگی۔

دورہ انگلینڈ سے پہلے قومی کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا،22 جون کو چار شہروں میں کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق ، ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم ،عابد علی، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد عباس ، نسیم شاہ اور وہاب ریاض لاہور میں ٹیسٹ کروائیں گے، فخر زمان ، افتخار احمد، خوشدل شاہ ، محمد رضوان ،شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور یاسر شاہ پشاور میں ٹیسٹ کروائیں گے۔ایل ڈی اے میں اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری

حیدر علی، حارث روف، عماد وسیم اور شاداب خان راولپنڈی میں ٹیسٹ کروائیں گے، شان مسعود، اسد شفیق، فواد عالم، سرفراز احمد، محمد حسنین اور کاشف بھٹی اور بیٹنگ کوچ یونس خان کراچی اور سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد،اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم ، فیلڈنگ کوچ عبدالحمید ، طلحہ بٹ،اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک اور میڈیا مینجر رضا راشد لاہور میں ٹیسٹ کروائیں گے۔

پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قومی کھلاڑی لاہور میں جمع ہوں گے جہاں کھلاڑیوں کی دوسری ٹیسٹنگ کی 25 جون تاریخ تجویز کی گئی ہےتاہم دوسری ٹیسٹنگ انگلینڈ روانگی کی تاریخ سے مشروط ہے۔ پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی روانگی کی تاریخ کو کل حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیم کی انگلینڈ روانگی 28 جون کو متوقع ہے۔ریلوے افسران و ملازمین پر کورونا کے وار جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں