269

قومی ٹیم کی شکست پر سلمان بٹ کی تنقید، محمد وسیم کا دفاع

قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر جہاں سلمان بٹ نے ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کے تیر برسا دیے وہیں محمد وسیم کھلاڑیوں کے دفاع میں سامنے آگئے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

مزید پڑھیں: برسبین ٹیسٹ، چوتھے روز بھی پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان سلمان بٹ نے آسٹریلیا میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ایسی جگہ نہیں جہاں آپ تجربات کریں اور آنے والے سالوں کی پلاننگ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بہترین ٹیم اتارنی چاہیے نہ کہ وہ جن کو 10 سال بعد پاکستان کے لیے مستقل کھیلنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین کھلاڑیوں ٹیم میں منتخب کرنا چاہیے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اگر مگر نہیں چلتا، یہاں اسپیشلسٹ کھلاڑی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں