31

قدرت کا کرشمہ، 1306 ٹانگیں رکھنے والا جاندار دریافت

  آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے زمین کی گہرائی سے سب سے زیادہ 1306 ٹانگیں رکھنے والا اندھا کنکھجورا دریافت کیا ہے۔

 سائنٹیفک رپورٹس جرنل میں چھپنے والی اسٹڈی  کے مطابق  زرد رنگ کے اس کیڑے کی کل لمبائی 95 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی موٹائی 0.95 ملی میٹر  نوکدارشکل کا سر اور چونچ نما منہ والے اس کنکھجورے  کی دو لمبی مونچھیں بھی ہیں جن کی مدد سے یہ چیزوں کی حرکت اور راستے کی رکاوٹیں محسوس کرتا ہے کیونکہ اس کی آنکھیں نہیں ہیں۔

انگریزی میں اس کنکھجورے کو ملی پیڈ کہا جاتا ہے’ملیپیڈ‘ کا نام لاطینی الفاظ ملی (ہزار) اور پیس (پاؤں) سے ماخوذ ہے ۔ پال میرک ماہر حیوانیات ورجینیا ٹیک کا کہنا ہے کہ  یونانی دیومالا کی ایک کردار ”پیریسفون” یا سرنگوں کی ملکہ کی طرح  اس کن کھجورے کے ایک ہزار سے زائد سچ مچ کے پاؤں ہیں ۔پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں