فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اور قیمت ایک لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 458 روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1354.60 روپے کی سطح پر مستحکم رہی