174

فیروز پور روڈ پر میڑو بس میں آگ بھڑک اٹھی

قذافی اسٹیڈیم میٹرواسٹاپ کے قریب میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابوپالیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں:نئے گلوکار اپنے گانوں میں نئی جدت متعارت کروا رہے ہیں: حمیراارشد
تفصیلات کے مطابق گجومتہ سے شاہدرہ جاتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم اسٹیشن پر میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پرپہنچی اور آگ پر قابو پایا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ میٹرو بس کے پچھلے ٹائروں میں لگی، جس سے بس کے پچھلے حصہ کو نقصان پہنچا۔

تاہم ڈرائیو کی جانب سے فوری گیٹ کھولنے کے باعث کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، میٹرو بس میں آگ لگنے کے باعث ٹریک پرمیٹرو سروس معطل کردی گئی اور مختلف اسٹیشنز پردیگر میٹرو بسوں کو روک لیا گیا۔

ٹریک پر میٹرو بس سروس 30 منٹ سے زائد معطل رہی جس کی وجہ سے دفاتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں